حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے امام محمد تقیؑ (علیہ السلام) کی ایک روایت بیان کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نیابت میں خانۂ خدا کے طواف کی خصوصی فضیلت کو بیان کیا ہے۔
روایت کے مطابق، ایک شخص امام جواد علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ وہ حج یا عمرہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام اور دیگر معصومین علیہم السلام کی نیابت میں طواف کرتا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نیابت میں بھی طواف انجام دیتا ہے۔
اس پر امام جواد علیہ السلام نے فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نیابت میں انجام دیا جانے والا عمل ان تمام اعمال سے برتر ہے۔










آپ کا تبصرہ